• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عرب ریاستوں کا دباو؟ معروف ترک ڈرامہ سیریل ”ارطغرل” کی اردو میں ڈبنگ کا سلسلہ روک دیا گیا

Jan 4, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)معروف ترک ڈرامہ سیریل ”ارطغرل” کی ڈبنگ کا سلسلہ روک دیا گیا،ترک میڈیا کے مطابق اس کی وجہ عرب ریاستوں کا دباو ہوسکتا ہے۔ڈبنگ ٹیم کی  ایک رکن دیا رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے فیس بک پر پوچھا جارہا ہے کہ ترکی کے مشہور ڈرامہ کو جس کی اردو میں ڈبنگ ہورہی تھی وہ کیوں روک دی گئی ہے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ اس حوالے سے چہ میگوئیاں ہو رہی تھیں اس لئے انہوں نے ڈرامہ سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس بتانے کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیاہے۔

انہوں نے کہا پی ٹی وی کے ہیڈکوارٹر میں اس ڈرامہ کی چھ اقساط کی اردو میں ڈبنگ کی گئی تاہم پھر بغیر کوئی وجہ بتائے مزید ڈبنگ کرنے سے روک دیا گیااور یہ بھی نہیں بتایا گیاکہ آیا اب دوبارہ سے ڈبنگ ہو گی بھی سہی یا نہیں۔دیا کے مطابق ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ سمجھتی ہو کہ اس ڈرامہ کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی سے نہیں دکھایا جانا چاہئے۔

Embedded video

ان کے مطابق اس کی دوسری وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ شاید پی ٹی وی اسی پرائیویٹ چینل سے ڈبنگ کروالے جس سے پہلے بھی کرواکے چلاتا رہا ہے۔انہوں نے کہا ویڈیو بنانے کا مقصد لوگوں کو تازہ ترین صورتحال سے آگا ہ کرنا ہے۔

ترکی اردو کے نام سے چلنے والے ایک ٹویٹر اکاونٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈرامے کو پی ٹی وی سے دکھائے جانے کا اعلان کیا تھا اور اس کی 6 اقساط کی ڈبنگ ہوئی مگر پھر اچانک سلسلہ بند کر دیا گیا۔ مبصرین کے مطابق اس کی وجہ عرب ریاستوں کا دباو ہو سکتا ہے۔ترکی اردو نے اپنی پوسٹ میں مبصرین سے متعلق تبصرہ تو شائع کیا ہے البتہ یہ نہیں بتایا کہ وہ مبصرین کون ہیں۔