• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے لئے کھلی کچھریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ

Jan 5, 2020

کراچی(غلام مصطفے عزیز) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کہ لئے کھلی کچھریوں کا سلسلہ جاری رہے گا، چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے احکامات پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے تمام وزیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پورے صوبے میں کھلی کچھریوں کا انعقاد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سچل گوٹھ یوسی 30 ضلع ایسٹ میں بے نظیر بھٹو شہید پبلک لائبریری میں کھلی کچھری کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ کھلی کچھری لگانے کا مقصد عوامی شکائیت کو سن کر ان کی دہلیز پر ہی حل کرنا ہے۔ کھلی کچھری میں وزیر اعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر شہزاد میمن، ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد علی صدیقی، چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور، ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کھیمپیو، ایم سی کے ایم سی و ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمان، ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان سمیت صلعی انتظامیہ،بلدیاتی اداروں کے افسران، پولیس افسران، کے الیکٹرک سوئی گیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے جبکہ مسائل کے حل کے لئے آنے والے درخواست گزاروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ عوام کا ٹھاٹے مارتا سمندر اپنے علاقے میں ہردلعزیز وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو اپنے درمیان پاکر علاقے کے مسائل کے انبار لگا دئے۔ وزیر بلدیات جیسے ہی پنڈال میں تشریف لائے تمام شرکاء نے اپنی نشست سے کھڑے ہوکر تالیاں بجاکر انہیں ویلکم کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ علی نواز ڈاہری نے قرآن پاک کی تلاوت سے کھلی کچھری کا آغاز کیا، لوگوں نے کھل کر سچل گوٹھ سمیت صلع شرقی کے مختلف مقامات کے مسائل کو بیان کیا۔ اس موقع پر لوگوں نے کے الیکٹرک، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، صحت وصفائی، تعلیم، اسپورٹس، علاقے کی لیز، منشیات فروشی، پولیس کے رویے، گیس کی عدم فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے اپنی شکایت کا اظہار کیا۔ وزیر بلدیات نے کہا کے کھلی کچھری لگانے کا مقصد علاقے کے مسائل حل کرنا ہے۔ انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حوالے سے شکایت کا جواب دیتے ہوئے کہا کے میں آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا مسئلہ فوری حل کیا جائے گا۔ انہوں نے اسی وقت متعلقہ ڈپارٹمنٹ کہ افسران کو فوری شکایت کے ازالہ کا حکم صادر کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم یہاں مسائل سننے اور اس کے فوری حل کے لئے آیا ہوں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور اور نظریہ ہر جگہ بالا تفریق کام کرنا ہے، ہماری سیاست بے لوث اور بلا تفریق ہے، یہ کبھی نہیں سوچا کہ یہاں سے وو ٹ نہیں ملا تو وہاں کام نہ کیا جائے بالکہ تمام علاقوں میں بلا تفریق کام کرنا ہے، تمام مسائل جو حل طلب ہیں وہ لازمی حل ہونگے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کچھ مسائل فوری حل ہو جائیں گے تاہم کچھ مسائل ایسے ہیں جنہیں حال کرنے کے لئے کچھ وقت درکار ہوگا، ہم یہاں پر فوٹو سیشن کے لئے نہیں آئے تمام مسائل کا خاطر خواہ حل ضرور نکلیں گے۔