شیخوپورہ: لاہور روڑ پر تیز رفتار کار کی رکشہ کو ٹکر حادثے میں کار ڈرائیور ہلاک سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے- ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا اطلاع کے مطابق تیز رفتار کار کا ٹائر پھٹنے سے کار رکشہ سے ٹکرا گئی جس سے کار ڈرائیور نوجوان سکندر علی ولد رحمت علی 18 سال موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ رکشہ میں سوار 6 افراد زخمی ہو گئے جن کو فورا” ہسپتال منتقل کردیا گیا-
آصف علی شیخوپورہ