• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی آئی سی حملہ کیس،وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت 10 وکلا کی ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع

Jan 6, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت 10 وکلا کی ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کردی گئی۔عدالت نے 10 وکلاکوشامل تفتیش ہونے اورفوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کاحکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت ہوئی،وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت میں پیش ہوگئے،عدالت نے حسان نیازی کوآج پیش ہونے کا حکم دے رکھاتھا ،اے ٹی سی کے جج ارشدحسین بھٹہ نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے حسان نیازی سمیت 10 وکلاکی ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کردی،عدالت نے10 وکلاکوشامل تفتیش ہونے اورفوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کاحکم دیدیا۔