• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

احمد شہزاد نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرلیا

Jan 6, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے نادانی میں ہونے والی غلطیوں سے کیریئر متاثر ہونے کا اعتراف کرلیا۔انہوںنے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا میں وہ بھول چکا، ڈوپنگ میں پابندی تکلیف دہ لمحہ تھا، ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ میں ملوث نہیں رہا، صرف کپتان ہونے کے ناطے الزام مجھ پر آیا تاہم کسی سے کوئی گلہ نہیں، میں پی سی بی حکام کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا اورکرکٹ میں واپسی کے لیے رہنمائی کی، اب تمام تر توجہ قومی ٹیم میں واپسی اور کیریئرکوطول دینے پر ہے، ابھی میری عمر زیادہ نہیں، اس لیے طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرسکتا ہوں۔
احمد شہزاد نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ سے ان کو ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں مشکلات پیش آئیں۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکا کے خلاف 2 میچزمیں کھیلنے کا جو موقع ملا، اس میں پرفارم نہ کرپانے کا افسوس ہے، اب سلیکٹرز نے دوبارہ ملک کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا توبہترین پرفارمنس کی کوشش کروں گا۔