• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مہنگی پڑگئی، امریکی فٹ بال ٹیم کو اپنا شیڈول ٹریننگ کیمپ ہی منسوخ کرنا پڑ گیا

Jan 6, 2020

دوحہ (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث امریکی فٹبال ٹیم کا قطر میں شیڈول ٹریننگ کیمپ منسوخ کر دیا گیا۔امریکی مینز فٹبال ٹیم کا رواں ماہ قطر میں شیڈول تربیتی کیمپ منسوخ کر دیا گیا ہے، امریکی فٹبال حکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مینز فٹبال کھلاڑیوں کودوحہ جانے سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کی طرف سے بدلہ لینے کی دھمکی نے مشرق وسطیٰ کے حالات کو مزید کشیدہ کر دیا ہے جس کے اثرات کھیلوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔