اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مشرق وسطیٰ میں بڑھتی امریکا ایران کشیدگی کے خطے پر اثرات کے جائزہ کیلئے قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیاگیا،اجلاس کل شام ساڑھے4 بجے وزارت خارجہ میں ہوگا،اجلاس کی صدارت چیئرمین خارجہ امورکمیٹی احسان اللہ ٹوانہ کریں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی امریکا ایران کشیدگی کے خطے پر اثرات کے جائزہ کیلئے قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیاگیا،اجلاس کل شام ساڑھے4 بجے وزارت خارجہ میں ہوگا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران امریکا کشیدگی اورمشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ،شاہ محمود قریشی موجودہ صورتحال پر پاکستان کی سفارتی پالیسی سے آگاہ کریں گے،بھارت کے متنازعہ شہریت ایکٹ پر سیکرٹری خارجہ کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی،اجلاس کی صدارت چیئرمین خارجہ امورکمیٹی احسان اللہ ٹوانہ کریں گے۔
امریکا ایران کشیدگی،قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیاگیا
