• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مہاتیر محمد کی متنازع شہریت قانون پر تنقید،مودی حکومت کاملائیشیا سے پام آئل اور الیکٹرانکس کی درآمدات پر پابندیوں کافیصلہ

Jan 9, 2020

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)مودی حکومت کشمیر اورشہریت قانون پر ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی تنقید پر بھڑک اٹھی ،مودی حکومت نے ملائیشیا سے پام آئل اور الیکٹرانکس کی درآمدات پر پابندیاں لگانے کافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور متنازعہ شہریت بل پربھارت کو شدید تنقید کاسامنا ہے جس پر مودی حکومت سیخ پا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق مودی حکومت نے ملائیشیا پر پام آئل اور الیکٹرانکس کی درآمدات پر پابندیاں لگانے کافیصلہ کیا ہے،ملائیشیا پر پابندیوں کیلئے تمام وزارتوںنے کام شروع کردیا ہے۔