• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ثناءاللہ عباسی نے آج ٹریفک ہیڈ کوارٹرز گلبہار پشاور کا دورہ کیا۔

Jan 10, 2020

ڈائریکٹر پبلک ریلشنز
خیبر پختونخواپولیس
پشاور 9جنوری 2020 ٹیلی فون نمبر 091-9210372
(پولیس ہینڈ آﺅٹ)
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ثناءاللہ عباسی نے آج ٹریفک ہیڈ کوارٹرز گلبہار پشاور کا دورہ کیا۔ ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ڈی آئی جی ٹریفک محمد یامین خان، سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور، قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل اور دیگر افسران نے انکا پُر تپاک استقبال کیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ثناءاللہ عباسی کو آمد پر ٹریفک پولیس پشاور کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ انہوں نے ہیڈ کوارٹرز میں قائم یادگار شہدا ءپر پھول بھی چڑھائے اور شہداء کے ایصال کے لیے دُعا بھی کی۔ دورے کے دوران آئی جی پی کو ٹریفک وارڈنز سسٹم اور ای ٹکٹنگ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آل خیبر پختونخوا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے بھی ان سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس ثناءاللہ عباسی نے بعد میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکے عمل کا معائینہ کیا۔ اور حکومت کے کلین اینڈ گرین پاکستان شجر کاری پروگرام کے تحت ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں پودا بھی لگایا۔
انسپکٹر جنرل پولیس نے ٹریفک سٹاف کو اہلیان پشاور کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچانے کی ہدایت کی اور ٹریفک کی روانی کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کا کہا اور اب تک کی اُن کی کارکردگی کو سراہا۔