• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آرٹ کونسل میں پوٹھوہار ریجن کے نامور گلوکار طاہر نیئر نے نیوز ٹائم کو خصوصی انٹرویو

Jan 11, 2020

راولپنڈی ( عظمی نوشاد) آرٹ کونسل میں پوٹھوہار ریجن کے نامور گلوکار طاہر نیئر نے نیوز ٹائم کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق پوٹھوہار کے علاقے سے ہے لیکن وہ پورے پاکستان کو اپنا سمجھتے ہیں اور پاکستان کا کونہ کونہ ان کا اپنا ہے انھوں نے کہا کہ وہ اندرون ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں ٹک ٹاک کے حوالے سے بات کرتے ہوتے انھوں نے کہا کہ بہت اچھا لگتا ہے جب وہ جوان لڑکے لڑکیوں کو ان کے گانوں پر اداکاری کرتے ہوہے دیکھتے ہیں اختتام پر انھوں نے یہ پیغام دیا کہ ہمیں کسی کا دل نہیں دکھانا چاہیے کیونکہ دلوں میں خدا بستا ہے