لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ ریما پاکستان واپس آگئیں اور ذاتی پروڈکشن ہائوس بنانے کا اعلان کر دیا۔روزنامہ دنیا کے مطابق ریما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمارے ہیرو ہیں، حکومت غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے جامع پالیسی بنائے۔انہوں نے کہا کہ سال 2020 فلم انڈسٹری کیلئے بہتر ثابت ہوگا، نئے فنکار بہت محنتی ہیں۔ میں اپنا ذاتی پروڈکشن ہائوس بنا کر کام کروں گی اور اس بار کچھ نئے پراجیکٹس لے کر پاکستان آئی ہوں۔ اپنی زندگی سے بے حد مطمئن ہوں، کبھی کسی سے حسد نہیں اس لئے میری خوبصورتی آج بھی قائم ہے۔