• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہد کپور زخمی، چہرے پر 13 ٹانکے لگے، مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

Jan 12, 2020

چندی گڑھ (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کو اس وقت ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا جب فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید زخمی ہوگئے۔
اداکار شاہد کپور ان دنوں اپنی نئی فلم ’ جرسی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ میں فلم کی شوٹنگ جاری ہے جس میں شاہد کپور ایک کرکٹر کا کردار نبھا رہے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہد کپور کے چہرے پر گیند لگی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کے چہرے پر 13 ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ شاہد کپور کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی خبر ملتے ہی ان کی اہلیہ میرا کپور فوری طور پر ممبئی سے چندی گڑھ پہنچ گئیں۔