• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”نوازشریف اورچودھری نثار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے“پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کامقدمہ بنانے پرسپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر

Jan 15, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی)سابق صدرپرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کامقدمہ بنانے پر نوازشریف ،چودھری نثار اوردیگر کیخلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائرکردی گئی ۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تقرری کو غیرقانونی قراردے دیاہے ،لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوا پرویز مشرف کیخلاف کارروائی بدنیتی پر مبنی تھی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف اورچودھری نثار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،نوازشریف کو واپس وطن لاکر سزاکو مکمل کروانے کاحکم دیاجائے،درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کیخلاف بھی غیرآئینی اقدامات پر سخت فیصلہ دیا جائے ۔