• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن ریٹائرڈ واحد_محمود کی ڈسٹرکٹ اڈٹیوریم ھال میں کھلی کچہری

Jan 15, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان سے نمائندہ نیوز ٹائم اسدعباس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن ریٹائرڈ واحد_محمود کی ڈسٹرکٹ اڈٹیوریم ھال میں کھلی کچہری
اس موقع پر ایس ڈی پی سٹی سرکل اقبال_بلوچ بھی موجود تھے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کا شروکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
معاشرتی برائیوں کےخاتمے میں عوام کی تعاون بے حد ضروری ہے
ٹریفک نظام کی ابتری کو دور کرنے کے لئے ڈی سی ڈیرہ پولیس اور ذمہ داران شہر کا عنقریب اجلاس بلایاجائے گا۔
سزا اور جزا کے عمل کو جاری رکھا جائے گا
عوام کے تعاون کے بغیر پولیس کارکردگی نھیں دکھا سکتی۔منشات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں
آئس ڈیلروں کے خلاف درازندہ سے پھاڑپور تک مھم جاری ہے اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
72 گھنٹوں کے اندر آئس بیچنے والے 20 ڈیلرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ھے۔
گرفتار ڈیلرز کو 90 دنوں کے لئے 3 ایم پی او کےتحت ضلع بدر کیا جائے گا۔
چیک پوسٹ پر اچھے اخلاق والا عملہ تعینات کیا جاے گا ۔
دیگر اضلاع کے چنگ چی چلانے والے افراد سات روز کے اندر ڈیرہ چھوڑ دیں۔۔بصورت دیگر کریک ڈاون شروع کیا جائے گا۔
۔334 سود خوروں کی لسٹ تیار کی جا چکی ھے۔ان کےخلاف قانونی کاروائی شروع ھے۔
سکول کالجز یونیورسٹیوں کے باھر منچلے نوجوانوں کو نشان عبرت بنا دیں گے۔
سوشل ویلفئیر افس میں منشیات بحالی سنٹر کو فعال کریں گے۔
کھلی کچھری میں شریک لوگوں نے پولیس رویہ میں تبدیلی اور ،ٹریفک نظام میں بہتری اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے Dpo ڈیرہ کے اقدامات کو سراہا