• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئی سی سی کی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

Jan 21, 2020

دبئی (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ کے مطابق پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں اور باﺅلرز کی فہرست میں محمد عامر ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ آل راﺅنڈرز میں عماد وسیم تیسری پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ روہت شرما دوسرے، بابراعظم تیسرے، فاف ڈوپلیسی چوتھے، راس ٹیلر پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، کین ولیم سن ساتویں، جو روٹ آٹھویں، کوینٹن ڈی کوک نوویں اور ایرون فنچ دسویں نمبر پر ہیں۔

باﺅلرز کی فہرست میں جسپریت بمرا کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ ٹرینٹ بولٹ دوسرے، مجیب الرحمان تیسرے، کاگیسو ربادا چوتھے، پیٹ کومنز پانچویں، کرس ووکس چھٹے، محمد عامر ساتویں، میٹ ہینری آٹھویں، لاشلن فرگوسن نوویں اور مچل سٹارک دسویں نمبر پر ہیں۔
آل راﺅنڈر میں انگلینڈ کے بین سٹوکس پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد نبی دوسرے، عماد وسیم تیسرے، کرس ووکس چوتھے، راشد خان پانچویں، مچل سینٹنر چھٹے، اینڈل فیلوک وائیو ساتویں، کولن ڈی گرینڈہوم آٹھویں، سکندر رضا نوویں اور رویندرا جدیجہ دسویں نمبر پر ہیں۔