• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مافیا نے جگہ جگہ ڈیرے ڈال لیے، آٹے کے بعد چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

Jan 21, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں آٹے کا بحران ختم نہیں ہوا تھا کہ چینی کا بحران بھی جنم لینے لگا ہے، ملک میں موجود شوگر مافیا نے چینی کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا۔

شوگرٹریڈرزایسوسی ایشن کے مطابق 100 کلو چینی کا تھیلا 7300 روپے سے بڑھ کر 7550 روپے کا ہوگیا ہے۔ شوگر مافیا کی جانب سے من مانے اضافے کے بعد چینی کی ہول سیل قیمت ساڑھے 75 روپے کلو ہوگئی ہے جبکہ پرچون میں چینی 80 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان کمشنر کراچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ غیر قانونی ہے،کمشنر کراچی کی جون 2019 کی لسٹ کے مطابق چینی کی قیمت 66 روپے کلوہے۔