• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکی فوجی ٹینک اور گاڑیاں فروخت لیکن دراصل یہ افغان طالبان تک کیسے پہنچ رہی ہیں؟ پریشان کن خبرآگئی

Jan 23, 2020

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں امریکی فوجی گاڑیاں اور ٹینک بلیک مارکیٹ میں عام فروخت ہو رہے ہیں۔ یہ انکشاف صوبہ فرح کا دورہ کرنیوالے پارلیمانی وفد کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق پارلیمانی وفد کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے افغان فوج کو دیئے گئے ٹینک اورفوجی گاڑیاں صوبہ فرح کی بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک امریکی فوجی گاڑی 25 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہ ٹینک اور فوجی گاڑیاں طالبان مقامی مافیا کے ذریعے خرید رہے ہیں اور پھر انہیں فورسز کیخلاف استعمال میں لا رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرح صوبہ کا صرف دارالحکومت ہی حکومت کے کنٹرول میں ہے، باقی تمام صوبے پر طالبان قابض ہیں۔