• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال پیر ریاض احمد کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک ڈرائیونگ ٹریننگ

Jan 24, 2020

ساہیوال ( چوہدری خاورعلی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال پیر ریاض احمد کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک ڈرائیونگ ٹریننگ سکول محسن خان لودھی کے زیر اہتمام کار، موٹر سائیکل کے بیج نمبر 29 کے طلباء کا تحریری،ٹریفک روڈ سائنز اور روڈ ڈرائیونگ کا ٹیسٹ پولیس لائن میں لیا گیا۔جس میں تمام اچھی کار کر دگی سے پاس ہو نے والے طلباء کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے مبارک باد دی اور ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کے سٹاف کو شاباش دیتے ہو ئے حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر طلباء سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ ٹریفک ڈرائیونگ سکول کے قیام کا مقصد سڑکوں پر باشعور اور ٹریفک قوانین کا علم رکھنے والے ماہر ڈرائیورز کی کمی کو پورا کر نا ہے تا کہ سڑکو ں پر ہو نے والے ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی لا ئی جا سکے۔