ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
ڈیرہ اسماعیل خان
ڈی ایس پی پروآ سرکل سید افتخار شاہ کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ پروآ انعام اللہ خان اور پروآ پولیس نے ایک ہفتے کے اندر ڈکیتی کے نامعلوم ملزمان کو ڈھونڈ نکالا ڈسٹری نمبر اٹھارہ پر ہونیوالی ڈکیتی کے ملزمان گرفتار تین ملزمان سے چھینی گئی رقم واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد لوگوں کی جانب سے اہم کاروائی پر پروآ پولیس کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل شام کے وقت مکڑ کے رہائشی رحمان اللہ اور اسکے بھائی سے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے رقم چھینی جسکی اطلاع انھوں محمد یعقوب کو دی جنھوں نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تاہم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں یعقوب اوررحمت اللہ ساکنان مکڑ زخمی ہوئے جس پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود. ایڈیشنل ایس پی نجم الحسنین لیاقت کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی پروآ افتخار علی شاہ نے اپنی نگرانی میں ایس ایچ او پروآ انعام اللہ خان مع پروآ پولیس ایک ٹیم تشکیل دیکر تمام جدید سائنسی خطوط پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے دن رات انتھک محنت کی اور ایک ہفتہ کے اندر نامعلوم ملزمان کو ٹر یس کر کے گرفتار کرلیا جبکہ چھینی گئی رقم اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ملزمان میں حبیب اللہ ولد ارسلا خان قوم بھٹنی سکنہ جنڈولہ حال رمک جسکو اپنے گھر سے گرفتار کیا گیا اس کے قبضہ سے تیس بور پستول بمع پانچ عدد کارتوس ایک موبائل فون اور دس ہزار روپے برآمد کئے گئے دوسرے ملزم رحمت اللہ ولد میر غلام قوم وزیر سکنہ شکئی حال رمک جسکو رمک اڈا سڑہ گرہ روڈ سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے تیس بور پستول بمع چھ کارتوس مبلغ رقم تیس ہزار روپے برآمد کئے گئے تیسرے ملزم ملے خان ولد شیر محمد قوم بھٹنی سکنہ جنڈولہ حال میرن کے قبضہ سے ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کر کے گرفتار کرلیا تینوں ملزمان کے خلاف جرما392 -324 اور15AA دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی