• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ترکی میں قیامت صغریٰ کا منظر ، زور دار زلزلے نے تباہی مچا دی , ہلاکتیں

Jan 25, 2020

انقرہ (نمائندہ خصوصی )ترکی کے مختلف علاقوں کو 6.7 شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیاہے جس کے باعث اب تک 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ترکی کے صوبے ” ایلازیگ “ کے علاقے ” سیورائس “ میں تھا ، شدید نوعیت کے زلزلے نے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ عمارت تباہ ہونے سے مجموعی طور پر 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ اب تک زلزلے کے باعث 500 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امدا کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے ۔ زلزلے کے باعث 30 سے زائد افراد لاپتہ بھی ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

زلزلے کے جھٹکے ترکی کے ہمسایہ ملک شامل کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے کے باعث ہزاروں مکان منہدم ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں ۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے زلزلے سے متاثرہ افراد کی فوری مدد اور ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔