• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پہلا ٹی 20، پاکستان سے شکست کھانے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان بھی بول پڑے

Jan 25, 2020

لاہور (ویب ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کی وجہ ناقص فیلڈنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہم موقعوں پر2 کیچز نہ چھوڑتے تو میچ کا نیتجہ تبدیل بھی ہو سکتا تھا۔

قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں ناکامی کے بعد پریس کانفرنس میں مہمان ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ زیادہ آسان نہیں تھی، رنز بنانے میں بھی مشکلات کا سامنا تھا۔محمود اللہ نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ہم نے ابتداء میں اچھی بیٹنگ کی تاہم گرین شرٹس کے آخری اوورز میں بہترین بولنگ کی وجہ سے ہم نے 10 سے 15 رنز کم اسکور کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پا کر مقابلے کا نیتجہ اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔