• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جےیوآئی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Jan 25, 2020

جےیوآئی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
صوبے میں بجلی اور گیس کے بعد اب آٹے اور چینی کا بحران حکومتی نااہلی ہے مقررنین
جمعیت علماءاسلام ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ تجارت گنج باکھری بازار سے
چوگلہ تک ہوا
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی قائدین
چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ, سردار امتیاز خان بلوچ, قاری اعجاز فارقی صاحب, قاری کفایت اللہ, قاضی اسعد محمود
محمد اکرم خان ناصر
ودیگر نے کہاکہ ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں عام آدمی پریشان ہےصوبے میں آٹے اور چینی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے اور حکومت کے لاتعلقی کا اظہار انتہائی افسوسناک ہے حکومت خیبرپختونخوا کے عوام کے منہ سے نوالہ چھین رہے ہیں۔ پنجاب سے آٹا بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پنجاب آٹے کی بندش کا حکومتی فیصلہ تعصبانہ ہے حکومت نے صوبے میں گیس وبجلی کے بعد اب آٹے اور چینی کا بحران پیدا کردیا ہے موجودہ حکمرانوں نے جو وعدے، دعوے اور سبزباغ دکھائے تھے وہ سب فراڈ، دھوکہ اور فریب ثابت ہوئےحکمرانوں کی غیرسنجیدگی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے یہ نیا نہیں مہنگا اور غربت والا پاکستان ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائے اور نئے انتخابات کا اعلان کریں۔
محمد اکرم خان ناصر
ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات