غلام مصطفے عزیز / کراجی
اتوار 25اگست 2019
کراچی( )لانڈھی میں بارشوں کے باعث دھنسنے والی سیوریج لائن کی تبدیلی کے جاری کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے واٹربورڈ کا ایک ہیلتھ ورکرجان کی بازی ہار گیاجبکہ دوزخمی ہوگئے،ہیلتھ ورکرز کی ہلاکت پر ایم ڈی واٹربورڈ کا اظہار رنج و غم،جان کی بازی ہارنے والے محنت کش کے اہل خانہ کو ایم ڈی واٹربورڈکی ہدایت پر ایک لاکھ جبکہ زخمیوں کو 50,50ہزار روپے کی ابتدائی مالی مدد فراہم کردی گئی ،زخمیوں کا شہر کے بہترین اسپتال میں سرکاری خرچ پر مکمل علاج کرایا جائے گا ،متوفی کے بچے یا بیوہ کو فوری ملازمت فراہم کی جائے گی، تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں بارشوں کے دوران دھنسنے والی سیوریج لائن کی تبدیلی کے جاری کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے واٹربورڈ کے تین ہیلتھ ورکرز مٹی تلے دب گئے ،اطلاع ملنے پر واٹربورڈ لانڈھی کورنگی کے سپرنٹنڈنگ انجینئر سعیدشیخ ،ایگزیکٹیوانجینئر اسلام زئی ،محمد احسن اور دیگر افسران اور انجینئرز وقوعہ پر پہنچ گئے اور بھاری مشینری طلب کرکے مٹی نکالنے کا کام شروع کردیا گیا ،سخت جدوجہد کے بعد دبنے والے دو ہلیتھ ورکرز مائیکل صادق اور ریاض یونس کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ تیسرا ہیلتھ ورکررفیق مراددم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا ،متوفی کی میت اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیا ،ایم ڈی واٹربورڈ انجینئراسداللہ خان نے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا ،ان کی ہدایات پر سپرنٹنڈنگ انجینئر سعیدشیخ ،ایگزیکٹیوانجینئر اسلام زئی ،محمد احسن اور دیگر افسران اور انجینئرزبھی اسپتال پہنچے ،سعید شیخ نے ایم ڈ ی واٹربورڈ انجنیئر اسداللہ خان کی طرف سے جان کی بازی ہارنے والے محنت کش کے اہل خانہ کو ایک لاکھ جبکہ زخمیوں کو 50,50ہزار روپے کی ابتدائی مالی مدد فراہم کی اور لواحقین سے اظہارتعزیت کیا ،انہوں نے ایم ڈی و اٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کی جانب سے زخمیوں کا شہر کے بہترین اسپتال میں سرکاری خرچ پر مکمل علاج کرانے ،متوفی کے بچے یا بیوہ کو فوری ملازمت فراہم کرنے اور مرحوم کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کا یقین دلایا