• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

ساہیوال کی تاریخ کا عملی و مذہبی باب بند ہو گیا ہے

Aug 26, 2019

ساہیوال (ایس این این ) ساہیوال کی تاریخ کا عملی و مذہبی باب بند ہو گیا ہے .. بین الااقوامی شہرت کے حامل مذہبی اور روحانی عالم ابو النصیر سید منظور شاہ انتقال کر گۓ منظور شاہ گزشتہ کئ ماہ سے علالت کا شکار تھے جامعہ فریدیہ ساہیوال کے بانی مہتمم سید منظور شاہ نے اپنے 90 سالہ زندگی میں جامعہ فریدیہ کے قیام کے علاوہ گراں قدر دینی خدمات انجام دی دنیا بھر سے ہزاروں غیر مسلم انکے ہاتھوں دائرہ اسلام میں داخل ہوۓ.. سید منظور شاہ کی نماز جنازہ کل رات دس بجے جامعہ فریدیہ ساہیوال میں ادا کر دی گئ .. انکے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی .. دنیا بھر کے مذہبی علمی و روحانی حلقوں نے سید منظور شاہ کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
رپورٹ عائشہ ارشاد