• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

54 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط ،آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

Feb 2, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کل شروع ہوں گے۔
نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ 54 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کے حوالے سے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کل شروع ہوں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد مذاکرات میں پاکستانی معیشت کاسہ ماہی جائزے لے گا،آئی ایم ایف حکام مختلف وزارتوں اورمحکموں کی کارکردگی کاجائزہ لیں گے،آئی ایم ایف وفد توانائی اور ٹیکس اصلاحات کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد حکومتی معاشی ٹیم سے بھی ملاقاتیں کرے گا،واضح رہے کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب44 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں ۔