شیخوپورہ: گوجرانوالہ روڑ انڈر پاس میں تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا رکشہ میں سوار 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے زخمیوں کو طبی امداددینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا زخمی ہونے والے مسافروں میں عائشہ دختر عابد علی 1 سال، سکینہ دختر عابد علی 6 سال، سمیرا دختر عابد علی 25سال، شمیم زوجہ شوکت علی 30 سال، ثناءاللہ ولد سلطان 40 سال اور طارق علی ولد اسلم 30 سال شامل ہیں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا-
آصف علی شیخوپورہ