دادو گورکھ ہل اسٹیشن جسے سندھ کا مری بھی کہتے ہیں سندھ کے علاقے دادو میں واقع ہے اس پہاڑ کی بلندی پانچ ہزار فٹ سے کچھ ذیادہ ہے جہاں موسم سرما میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرجاتاہے کراچی سے اس کا فاصلہ تقریباً چارسو کلو میٹر ہے، سندھ کے کوہ مری کے نام سے جانے جانے والے گورکھ ہل اسٹیشن پر پارہ منفی ہوگیا ہے، پارہ منفی ہونے کی وجہ سے گورکھ پر برف جمنا شروع ہوگئی ہے، برف جمنےکی وجہ سے گاڑیوں، چھتوں اور پتھروں پر برف جم گئی ہے، پارہ منفی اور برف جمنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافے ہوگیا ہے، موسم کو انجوائے کرنے کے لیئے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے.
رپورٹ اعجاز علی چانڈیو دادو