کوپن ہیگن (نمائندہ خصوصی) ڈنمارک نے پیر کے روز 3 ایرانی باشندوں کو سعودی عرب کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق گرفتار تینوں افراد کا تعلق عرب سٹرگل موومنٹ فار دی لبریشن آف اہواز (ASMLA) سے ہے ۔ اس تنظیم کے خلاف 2018 میں ایران میں ایک حملے کے الزام میں پہلے ہی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔
ڈنمارک کی خفیہ ایجنسی نے یہ پتہ لگایا ہے کہ گرفتار تینوں افراد ڈنمارک میں رہ کر سعودی عرب کی انٹیلی جنس ایجنسی کیلئے جاسوسی کرتے رہے ہیں۔ گرفتار تینوں افراد کو پولیس کی حفاظت میں رکھا گیا ہے ، ان میں سے ایک وہ شخص بھی ہے جس نے 2018 میں ایک قتل کی منصوبہ بندی کی تھی جسے ڈچ خفیہ ایجنسی نے ناکام بنادیا تھا۔
یورپی ملک میں سعودی عرب کیلئے جاسوسی کرنے پر 3 ایرانی گرفتار
