پوٹ شیف سٹروم (نمائندہ خصوصی )انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فائنل میں رسائی کی جنگ میں پاکستان اور بھارت آج سیمی فائنل میں مد مقابل ہو نے جارہے ہیں ، پاکستان نے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔ پاکستان کی پلینگ الیون میں حیدر علی ، محمدحیریرہ ، روہیل نظیر ، فہمد منیر ،قاسم اکرم ، محمد حارث ، عرفان خان ، عباس آفریدی ، طاہر حسین ، عامر علی ، محمد عامر خان شامل ہیں ۔
بھارت کی پلیئنگ الیون میں یشوی جیسوال ، دیویانش سیکسینا ، تلک ورما ، پریام ، دھروو جورال ، سیدیش ویر ، اتھاروا انکولیکر، راوی بیشونی ، سوشانت مشرا ، کارتک تیاگی اور آکاش سنگھ شامل ہیں ۔