• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 259 رنز کا ہدف دیدیا

Feb 5, 2020

کیپ ٹاﺅن (نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلش ٹیم نے پروٹیز کو جیت کیلئے 259 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیولینڈز کیپ ٹاﺅن میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے جو ڈینلی کی عمدہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔

جو ڈینلی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 103 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیسن روئے 32، جونی بیرسٹو 19، جو روٹ 17، این مورگن 11، ٹام بینٹن 18، سیم کیورن 7، کرس ووکس 40، ٹام کیورن 15 اور کرس جورڈن ایک سکور بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی سے سب سے کامیاب باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز میں 38 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بیورن ہینڈرکس، جے جے سمٹس، اینڈل فیلوک وائیو اور لوتھو سیپامالا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پروٹیز کی قیادت کوینٹن ڈی کوک کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ریزہ ہینڈرکس، ٹیمبا باووما، ریسی وینڈرڈوسن، جے جے سمٹس، ڈیوڈ ملر، اینڈل فیلوک وائیو، بیورن ہینڈرکس، لونگی اینگیڈی، لوتھو سیپاملا اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جو روٹ، جو ڈینلی، ٹام بینٹن، سیم کیورن، کرس ووکس، ٹام کیورن، کرس جورڈن اور میتھیو پارکنسن شامل ہیں۔