• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کی ’موجیں‘ لگا دیں، اب کتنی غیر ملکی لیگز کھیل سکیں گے؟

Feb 5, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا 57 واں اجلاس ہوا جس میں غیر ملکی لیگز کھیلنے سے متعلق این او سی کی نئی پالیسی کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اب پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ فافتہ کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے منظور شدہ 3 غیر ملکی لیگز کھیلنے کیلئے این او سی کی درخواست کر سکے گا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے حتمی فیصلے کے اختیار ہو گاجبکہ اس حوالے سے مزید معلومات کچھ عرصے بعد جاری کی جائیں گی۔

پی سی بی نے سال 2018ءمیں بھی اس حوالے سے ایک پالیسی کا اطلاق کیا تھا جس کے تحت کھلاڑی صرف 2 غیر ملکی لیگز کھیلنے کیلئے این او سی کیلئے درخواست دے سکتے تھے۔