• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Feb 5, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی،بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم قطرایئرویزکی پروازکیوآر614پراسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی،بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم قطرایئرویزکی پروازکیوآر614پراسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی،پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا ،اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کل پنڈی سٹیڈیم میں ہو گی ،پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی ،کل دونوں کپتان پریس کانفرنس کریں گے پہلا ٹیسٹ جمعہ کو شروع ہو گا۔