راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کیلئے ہماری غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی۔ امن کی خواہش اور بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کے نقصان کے پیش نظر صبر کررہے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر پر دیئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی جبر کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے والے بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،اس جدودجہد میں وہ اکیلے نہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر ریاستی جبر جارحیت مسلط کئے ہوئے ہے۔کشمیریوں کے حقوق غصب کرکے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جارہاہے۔وادی کو جیل میں تبدیل کر لاکھوں کشمیریوں کو قید کردیا گیا ہے۔
آرمی چیف نے کہاکشمیری اقوام متحدہ سے اپنا حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں۔مرد خواتین بوڑھے بچے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔بھارتی جبر کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے والے بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاہم مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے میں اہم کرداراداکرتے رہیں گے۔ کشمیریوں کیلئے ہماری غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی۔انہوں نے کہااس جدوجہد میں کشمیری اکیلے نہیں ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آرمی چیف نے کہابھارتی افواج ایل او سی پر اشتعال انگیزی کرتی ہے۔جان بوجھ کر آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جوانوں شہریوںکی لازوال قربانیاں جدوجہد آزادی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاپاک فوج اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے مستعد ہے۔ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی استعداد رکھتی ہے۔آرمی چیف نے واضح کیا کہ امن کی خواہش کے پیش نظر صبر کررہے ہیں،بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کے نقصان کے پیش نظر صبر کررہے ہیں۔