• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ سے بھی پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

Feb 6, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیاہے جبکہ سٹاک ایکسچینج سے بھی پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 40 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں صورتحال مختلف ہے کیونکہ اوپن میں ڈالر سستا نہیں بلکہ 10 پیسے مہنگا ہو گیاہے جس کے بعد 154 روپے 60 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 40 ہزار 409 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعدہی مثبت رجحان پیدا ہوا اور کاروباری افراد نے سکھ کا سانس لیا ۔ کاوبار کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں اتار چڑھاﺅ جاری رہا تاہم اختتام پر 474 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 40 ہزار 884 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ میں 106,365,790 حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت 5,143,914,463 رہی ۔