اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے پاکستان کی بڑی کاروباری شخصیت میاں منشاءکے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس دائر کردیا، میاں منشا اور ان کی فیملی کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کی تیاریاں بھی شروع کردی گئیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے میاں منشاءاور ان کی فیملی کے خلاف کیس ایف بی آر کے ذریعے دائر کیا۔ کیس کے متن کے مطابق میاں منشاءنے لندن کے سینٹ جیمز ہوٹل اور کلب کیلئے منی لانڈرنگ کی ، عمر منشاءاور حسن منشاءریزیڈینشل ہولڈنگ پرائیویٹ سنگا پور کے مالک ہیں۔ کیس میں میاں منشاءکے ساتھ عمر منشائ، حسن منشاءاور ایمل منشاءکو بھی نامزد کیا گیا ہے، عدالت سے ان کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کی درخواست کردی گئی ہے۔
میاں منشاءفیملی کے خلاف منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، آمدن اور اثاثے چھپانے کا کیس دائر کیا گیا ہے۔ کیس کے متن میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے مالی ہیر پھیر 2010 سے جون 2018 کے دوران کیا، حکومت نے کسٹم کورٹ سے منشا فیملی کے خلاف تحقیقات کی اجازت بھی مانگ لی۔