• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نسیم شاہ کی ہٹ ٹرک پر تمیم اقبال نے اپنے رنج کا اظہار کردیا اور ساتھ ہی ہیٹ ٹرک گیند پر آوٹ ہونے والے محمد اللہ کی غلطی بھی بتا دی

Feb 10, 2020

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال نے نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک کی وجہ سے اپنی ٹیم کے غیر مستحکم ہونے پر دکھ کا اظہار کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ جب نسیم شاہ ہیٹ ٹرک گیند کر رہے تھے، محمد اللہ کا اس گیند پر شارٹ سلیکشن درست نہیں تھا۔بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں 6 چوکوں کے ساتھ 34 رنز کی اننگز کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے اوپنر کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے کسی طور بھی پریشانی کا باعث نہیں تھی، البتہ ہم مانتے ہیں کہ ہم سے کوتاہیاں ہوئیں، جس کے سبب آج ہم مشکل صورتحال کا شکار ہیں۔تمیم بولے تیسری وکٹ پر مومن اور نجم کے مابین 71 رنز کی شراکت نے ہماری پوزیشن کو خاصاً مستحکم کر دیا تھا، البتہ صرف تین گیندوں نے ہمارے لیے سب کچھ بدل دیا ہے۔