• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہیٹ ٹرک کرتے ہی نسیم شاہ کو نظر لگ گئی ،مداحوں کے لیے بری خبر آگئی

Feb 10, 2020

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)پاکستان نے بنگلہ دیش کو راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز ایک اننگز اور 44رنز سے شکست دے دی ،کھیل کے تیسرے روز قومی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی زندگی کی پہلی ہیٹ ٹرک کی لیکن پھر انہیں جیسے نظر لگ گئی ہو اور وہ اگلے ہی اوور میں انجرڈ ہو کر گراونڈ سے باہر چلے گئے تھے ۔نسیم شاہ ہیٹ ٹرک کر کے اگلے اوور میں پسلی میں تکلیف کے باعث گراونڈ سے چلے گئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جا یا گیا اور ان کے ایم آر آئی ٹیسٹ ہوئے ۔