کراچی (نمائندہ خصوصی )انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ دوسری جانب سٹا ک ایکسچینج میں حیران کن کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاروبارکے اختتام پر انٹر بینک میں ڈ الر کی قدرمیں 3 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 40 پیسے سے بڑھ کر 154 روپے 43 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو100 انڈیکس 40 ہزار 143 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں گراوٹ کا سلسلہ شرو ع ہو گیا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں مجموعی طور پر 846 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 39 ہزار 296 پوائنٹس پر بندہو گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 129,840,550 کا لین دین ہوا جس کی مجموعی مالیت 5,973,106,787 روپے رہی ۔