کراچی ( پ ر)بین الاقوامی شہرت یافتہ چائینیز برانڈ کول پیڈ پاکستان میں باقاعدہ لانچ ہونے جا رہا ہے۔ کمپنی معلومات کے مطابق کول پیڈ پاکستان میں سمارٹ کئیر ٹیکنالوجی کے اشتراک سے باقاعدہ آغاز کر ےگا۔
اس سے قبل کول پیڈ ، امریکہ، ویت نام، ملیشیا، انڈونیشیا اور انڈیا میں کامیابی سے مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا چکا ہے۔ کول پیڈ کے پراڈکٹس کی خاص وجہ ان کی ا ن کی منا سب قیمت اور پائیدار ی ہے۔جو ان کے پراڈکٹس کو مڈرینج کیٹیگیری میں ممتاز بناتے ہیں۔ سمارٹ کئیر ٹیکنالوجی پاکستان موبائل مارکیٹ میں ہمیشہ سے ایک قابل اعتماد اور کسٹمر اورئینٹڈبرانڈ رہا ہے۔
دونوں کمپنیاں پاکستان میں کامیاب لانچ کرنے کے لئے پرامید ہیں اور اس اشتراک کو مستقبل کے لئے خوش آئیند قرار دے رہے ہیں۔