• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یاماہا کی موٹرسائیکلیں بھی مہنگی ، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

Feb 18, 2020

کراچی(ویب ڈیسک) یاماہا موٹر پاکستان نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 8 سے ساڑھے8 ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کو کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو جاری کردہ نوٹس میں یاماہاYB125Zماڈل کی قیمت میں 8ہزار اضافے کے بعد146,000 کردی گئی ہے،جس میں 17فی صد ٹیکس بھی شامل ہے۔ اسی طرح یاماہاYBR125Gکی قیمت میں ساڑھے8ہزار روپے اضافہ کرکے1لاکھ 72ہزار اورYBR125کی قیمت میں8ہزار اضافہ کرکے 1لاکھ64ہزار کردی گئی ہے۔

ایک ڈیلر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ 2019میں موٹر سائیکل کی خریداری میں30فی صد کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیاں اپنے اخراجات پورے کرنےکے لیے قیمتوں میں اضافہ کررہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایس آر و655 کی منسوخی کی خبریں گردش میں ہیں۔ اس حکم نامے میں دی گئی رعایت کی بنیاد پر 15،10 اور زیرو ڈیوٹی پرموٹر سائیکل کے پرزوں کی درآمد کی جاتی ہے جب کہ عام طور پر آٹو کمپنیاں پرزوں کی درآمد پر 50فیصد ڈیوٹی ادا کرتی ہیں۔