• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چینی صدرپاکستان کا دورہ کب کررہے ہیں؟

Feb 22, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چینی صدر شی جن پنگ رواں سال جون میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔اس حوالے سے دونوں ممالک کے دفتر خارجہ باہمی رابطوں میں ہیں۔

نجی ٹی وی چینلز سما اور ہم نیوز کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ رواں سال جون میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔عمران خان نے دورہ چین کے دوران شی جن پنگ کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔ دورے کی حتمی تاریخوں اور مصروفیات کے حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

سما نیوز کے مطابق چینی صدر عموماپاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کرتے ہیں تاہم چینی صدر کے خطاب کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔شی جن پنگ کے دورے کے دوران دونوں ممالک میں اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔دونوں ممالک کے دفتر خارجہ دورے کے شیڈول اورپروگرامز کے حوالے سے معاملات طے کررہے ہیں۔