کراچی (نمائندہ خصوصی)فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ شرجیل خان اور انجریز سے نجات پانے والے حسن علی کرکٹ میں واپسی کو یادگار نہ بنا سکے۔شرجیل خان اپنے پہلے میچ میں 19اور حسن علی4اوورز میں 52رنز دے بیٹھے۔
تفصیلات کےمطابق فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ شرجیل خان اور انجریز سے نجات پانے والے حسن علی کرکٹ میں واپسی کو یادگار نہ بنا سکے،کراچی کنگز کی نمائندگی کرتےہوئےشرجیل خان پشاورزلمی کیخلاف11گیندوں پر19رنز بنا سکے۔شرجیل خان نے2چھکے اورایک چوکا بھی لگایا۔دوسری جانب ا نجریز سے نجات پانے والے پشاور زلمی کے حسن علی اپنی ٹیم کیلئے مہنگے ثابت ہوئے۔حسن علی نے4اوورز میں 52رنز دئیے۔حسن علی کو5چھکے اور3چوکے بھی لگے،حسن علی نے2 وکٹیں حاصل کیں۔