مسقط (نمائندہ خصوصی)اے سی سی ویسٹرن ریجن ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم سعودی کرکٹ سینٹر کی زیرنگرانی سلطنت عمان کے شہر مسقط پہنچ گئی۔
سعودی کرکٹ سنٹر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایشیا کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پہلے گروپ میں سعودی عرب کے ساتھ متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران کی ٹیمیں ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں میزبان عمان کے علاوہ قطر، بحرین اور مالدیپ کی ٹیمیں شامل ہیں۔سعودی عرب کی ٹیم پہلا میچ کویت کے خلاف 23فروری کو کھیلے گی، دوسرا میچ میں 24 فروری کو ایران کی ٹیم اس کے مدمقابل ہو گی، راونڈ کا تیسرا اور آخری میچ 25 فروری کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلا جائے گا۔پہلے اور دوسرے گروپ میں ابتدائی دو ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں گی، سیمی فائنل کے دونوں میچ 26 فروری کو ہوں گے، جیتنے والی دونوں ٹیموں میں فائنل میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔