• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل 5: آج بھی 2 مقابلے ہوں گے

Feb 22, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)پی ایس ایل 5 میں آج بھی 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مقابلہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا امتحان اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا ہوگا۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے ایکشن میں ہوں گے جبکہ لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا شام 7 بجے ہوگا۔

پی ایس ایل سیزن 5 میں اب تک تمام 6 ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔ملتان، کوئٹہ اور کراچی نے اپنے پہلے میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ پشاور، اسلام آباد اور لاہور قلندرز کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔