• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم کا آج دورہ میانوالی، نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کریں گے

Feb 23, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے، نمل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور کندیاں میں شجر کاری مہم کا آغاز بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج اپنے آبائی شہر میانوالی کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران کندیاں جنگل کے بحالی منصوبے کا افتتاح کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب اورصوبائی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔