کراچی( غلام مصطفے عزیز)امپائر نے شاہین شاہ کی اپیل پر بابراعظم کو ناٹ آئوٹ قرار دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ای) میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین اتوار کو کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے اوور کی تیسری گیند پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالر نسیم شاہ نے کراچی کنگز کے بیٹسمین بابر اعظم کے خلاف کوڈ بی ہائینڈ کی اپیل کی۔ یہ گیند آف اسٹمپس سے کافی باہر تھی جو کہ سیدھی وکٹ کیپرسرفراز احمد کے ہاتھ میں گئی لیکن ایسا محسوس ہوا کہ بال بیٹسمین کے بلے کو چھوتی ہوئی گزری ہے کیونکہ جس وقت گیند بلے کے قریب سے گذری اس وقت ایک ہلکی سی آواز پیدا ہوئی۔ نسیم شاہ نے کیچ آئوٹ کی اپیل کی جس سے امپائر نے مسترد کرتے ہوئے بابر اعظم کو ناٹ آئوٹ قرار دیا۔ تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ریوئو لیا گیا۔ جس سے ڈیسیجن ریوو سسٹم (ڈی آر ایس) کے لئے استعمال کی جانے والی الٹرا ایج ٹیکنالوجی میں خرابی کی وجہ سے پانچ منٹ تک ٹی وی امپائر نے جائزہ لینے کے بعد فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا تاہم اس فیصلے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور کھلاڑیوں سمیت تماشائیوں نے برہمی کا اظہار کیا۔سرفرا احمد نے ٹی وی امپائر کے اس فیصلے پر کافی دیر تک فیلڈامپائر سے گفتگو بھی کی۔ امپائرز کے فیصلے کے مطابق الٹرا ایج ٹیکنالوجی میں خرابی کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ریوو کو ضائع نہیں ہونے دیا گیا۔