• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان سپر لیگ فائیو،مین آف دی میچ اعظم خان کی تیز ترین بیٹنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے کامیابی دلوادی

Feb 23, 2020

کراچی(غلام مصطفے عزیز) مین آف دی میچ اعظم خان کی تیز ترین بیٹنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی دلوادی، اعظم خان نے 30 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے جبکہ کپتان سرفرا احمد نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رنز اسکور کئے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے چھٹے میچ میںاعظم خان کی تیز ترین بیٹنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی دلوادی۔ سرفراز احمد اور اعظم خان نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 85 رنز کا اضافہ کیا۔شین واٹسن نے 27 اور جیسن رائے 17رنز اسکور کئے۔ گلیڈی ایٹرز نے اپنے ابتدائی 50 رند 7.3 اوورز میں مکمل کئے جبکہ 100 رنز 13.3 اوورز میں بنائے جبکہ 150 رنز 18.4 اوورز میں بنائے۔ عماد وسیم اور جورڈن نے بالترتیب ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لئے 157 رنز کا حدف دیا۔ کنگز کے ایلیس ہیلز نے 29 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 26، افتخار احمد 25، کیمرون ڈیلپورٹ 22 اور کرس جورڈن نے 14 رنز بنائے۔کنگز نے اپنے پہلے 50 رنز 7.6 اوورز میں مکمل کئے جبکہ 100 رنز 14.3 اوورز میں بنے۔اسی طرح 150 رنز 19.4 اوورز میں مکمل ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا جبکہ ٹائیمل ملز نے 2 جبکہ سہیل خان اور محمد نواز نے بالترتیب ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کرچی کنگز میں کپتان عماد وسیم، بابر اعظم، شرجیل خان،ایلیس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈویک ولٹن، محمد عامر، عمید آصف، کرس جورڈن، افتخار احمد اور ارشد اقبال شامل ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد،محمد نواز،شین واٹسن،جیسن رائے،انور علی،ٹائیمل ملز،محمد اعظم خان،محمد حسنین،سہیل خان اور نسیم شاہ شامل ہیں۔