• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپریم کورٹ،خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری،جواب طلب

Feb 24, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے 10 مارچ تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ آگاہ کیا جائے ٹرائل کس سٹیج پرپہنچا؟،کتنے گواہان ہو گئے کتنے رہتے ہیں ،عدالت نے نیب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران کاٹرائل کب مکمل ہوگا ؟۔

وکیل سعد رفیق نے کہا کہ ابتک صرف5 گواہان کے بیان ریکارڈ ہوئے ،اشتراوصاف علی نے کہا کہ نیب نے مقدمے میں 22 گواہان بنائے ہیں ۔

عدالت نے لیگی رہنماﺅں کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے نیب کو10 مارچ تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ میں جاری کیس کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔