لاہور(نمائندہ خصوصی)پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت پرراستوں کی بندش پر احتساب عدالت کے ایڈمن جج امیر محمد خان برہم ہو گئے ،جج امیر محمد خا ن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ راستے کیوں بند کررکھے ہیں؟باہر 10 بندے بھی نہیں، عدالت نے کہا کہ راستے بند کرنے سے کتنے افراد متاثر ہوتے ہیں ،لگتا ہے عدالت نہیں بلکہ کسی اور مقصد کیلئے سکیورٹی لگا رکھی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا،جیل حکام نے کہا کہ سعدرفیق کو اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیاگیا ۔
ایڈمن جج امیر محمد خان راستے بند کرنے پر برہم ہو گئے ،جج امیر محمد خان نے کہا کہ راستے کیوں بند کررکھے ہیں؟باہر 10 بندے بھی نہیں، عدالت نے کہا کہ راستے بند کرنے سے کتنے افراد متاثر ہوتے ہیں ،لگتا ہے عدالت نہیں بلکہ کسی اور مقصد کیلئے سکیورٹی لگا رکھی ہے ۔جج امیر محمد خان نے کہا کہ خواجہ برادران آتے ہیں تومیں ان سے پوچھتا ہوں ،میں صبح کا عدالت میں موجود ہوں۔
پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس ،راستوں کی بندش پر ایڈمن جج امیر محمد خان برہم
