پریس ریلیز
(شعبہ اطلاعات وتعقات عامہ)
ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے لکی مروت پولیس مقابلہ میں شہید ہونیوالے کانسٹیبل شاہ محمود خان کے گھر جاکر ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اُنہوں نے کہاکہ کانسٹیبل شاہ محمود خان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا آپ لوگوں نے اپنے ملک و شہر کے لئے دو بیٹے قربان کئے ہیں بنوں پولیس آپ لوگوں کے خاندان کی قربانی کو کبھی نہیں بھولے گی میں شہید کانسٹیبل کے والدین کی جرات وبہادری کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں کہ اُنہوں نے بہادر بیٹوں کو جنم دیا اور اپنے ملک پر قربان کردیئے شہید کانسٹیبل کے ورثاء کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائیگی اس موقع پر شہید کانسٹیبل کے والد، بھائی ودیگر موجودت ھے۔
ترجمان بنوں پولیس